تاجرتنظیموں نے احتجاج کی کال دیدی، احتجاج کس تاریخ کو اور کہاں پر ہوگا؟۔۔۔ جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 21



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) تاجر تنظیموں کے ایف بی آر کیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے، جس پر انہوں نے اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو احتجاج  کی کال دیدی، سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر نمائندے اسلام آباد میں 9اکتوبر کو اکٹھے ہوں۔
تفصیلات کیمطابق تاجر تنظیموں کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، شناختی کارڈ کی شرط، سیل ٹیکس، رجسٹریشن اور فکسڈ ٹیکس اسکیم کے خدوخال پر اتفاق نہ ہوسکا۔ جس پر انہوں نے 9 اکتوبر کو اسلام آباد اکھٹے ہوکر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں