2017 ,ستمبر 27
دبئی سٹی (مانیٹرنگ رپورٹ) بے حیائی وبدکاری کا ارتکاب کرنے والوں کو جلد یا بدیر رسوائی کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے، جس کی ایک عبرتناک مثال دبئی میں ملازمت کرنے والا وہ پاکستانی نوجوان ہے جو ایک فاحشہ کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرتے ہوئے 47ہزار درہم کا نقصان کروابیٹھا۔ جب یہ 27 سالہ نوجوان ایک جسم فروش لڑکی کے ساتھ بے حیائی میں مصروف تھا تو ان کے کمرے میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی ایک اور جسم فروش لڑکی بھی موجود تھی، جو اس کی مدہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی شرٹ کی جیب میں موجود 47ہزار درہم نکال کر لے گئی۔ نوجوان نے پولیس کو اپنی بربادی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا ”میرے باس نے مجھے 47 ہزار درہم کی رقم دی تھی جسے لے کر میں ایک منی ایکسچینج دفتر جارہا تھا تاکہ اسے پاکستان بھجواسکوں۔ جب میں گاڑی سے اتر اتو وہاں مجھے ایک نوجوان پاکستانی لڑکی نظر آئی جس نے مجھے اشارہ کیا۔ مجھے معلوم تھا کہ وہ جسم فروشی کا کام کرتی ہے لہٰذا میں اس کے پاس گیا اور اس سے بات چیت شروع کردی۔ ہمارے درمیان 20 درہم میں معاملات طے پائے جس کے بعد وہ مجھے اپنے فلیٹ میں لے گئی۔
جب میں اس لڑکی کے فلیٹ سے باہر نکلا اور سڑک پر آکر گاڑی میں بیٹھنے لگا تو مجھے پتہ چلا کہ میری جیب میں موجود 47ہزار درہم غائب تھے۔ میں نے وہاں شرٹ اتاری تھی اس لئے سوچا کہ شاید رقم وہیں گر گئی ہو گی۔ میں فوری طور پر واپس بلڈنگ میں گیا لیکن دیکھا کہ لڑکی کے فلیٹ کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ میں نے اسے آس پاس ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔“
بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہوئے لٹ جانے والے اس پاکستانی نوجوان کو عدالت کی جانب سے بھی ناجائز تعلقات استوار کرنے کے جرم میں 6ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے، جس کے بعد اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔ جسم فروش پاکستانی لڑکی اور اس کی ساتھی یوگنڈا کی لڑکی کو پہلے ہی ملک بدر کیا جاچکا ہے۔