طیب اردگان نے پاکستان میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 09:33 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے تین بار خطاب کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے دوبار وزیر اعظم اور ایک بار صدر کی حیثیت سے پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا طیب اردگان پاکستانی پارلیمنٹ سے بطور وزیر اعظم 2009 اور2012 میں مخاطب ہو چکے ہیں۔ مجموعی طورپر یہ 18 واں موقع تھا جب کسی غیر ملکی سرکاری شخصیت پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کیاہے۔