پاکستانی نژاد کرکٹر کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کپتان منتخب کر دیا گیا

2019 ,اگست 30



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹم پین کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لینے کی درخواست کے بعد آؤٹ آف فارم پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔گزشتہ تین ٹیسٹ میچوں کے دوران عثمان خواجہ کوئی بھی نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں اور ان کی اوسط محض 20 ہے۔عثمان خواجہ ان دنوں ڈربی شائر کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کی کپتانی کررہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو میں عثمان خواجہ نے کہا کہ درحقیقت بلے بازی کرتے ہوئے وہ کافی اچھا محسوس کررہے ہیں تاہم لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں جو کہ مایوس کن ہے۔مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلوی اور انگلش دونوں ٹیموں کا ٹاپ آرڈر اب تک ناکام رہا ہے، وہ چاہیں گے کہ اس صورت حال کو اپنی کارکردگی سے تبدیل کریں۔




دوسری جانب بھارت ویسٹ انڈیز میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے ویو رچرڈ کی حالت بگڑ گئی، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویو رچرڈ میچ کے دوران کنٹری کرتے ہوئے کنٹری باکس میں گر پڑے۔ طبیعت اچانک بگڑ جانے پر ویو رچرڈ کو اسٹریچر پر ڈال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ویو رچرڈ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ ویو رچرڈ کی طبیعت کس باعث خراب ہوئی۔

متعلقہ خبریں