خواتین کو جنسی اعتبار کیلئے کیسے مرد چاہئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 18:10 شام

تل ابیب (شفق ڈیسک) صنف مخالف کو پرکشش نظر آنا ہر مرد کے دل کی تمنا ہوتی ہے مگر اکثر لوگ اس مقصد کے حصول کیلئے ہر طرح کے پاپڑ بیلنے کے باوجود کامیاب نہیں ہو پاتے۔ سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد ایسے لوگوں کو بے حد آسان ترکیب بتا دی ہے، جسے حیرت انگیز حد تک کامیاب بھی پایا گیا ہے۔ رپورٹ کیمطابق اسرائیلی نفسیات دان گورمیت برن بام نے تین مراحل پر مشتمل ایک طویل تحقیق کی ہے، جس کی بناء پر وہ کہتی ہیں کہ اگر آپ صنف مخالف کو اپنا گرویدہ بنانا چاہتے ہیں تو انکی بات یا ذات کو کبھی نظر انداز مت ک

ریں۔ گورمیت کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سادہ سی بات نظر آتی ہے لیکن دراصل یہ دیرپا اور بھرپور ازدواجی خوشیوں کا اصل راز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے وقت گزرتا جاتا ہے ویسے ویسے ازدواجی تعلق میں ایک دوسرے سے لاتعلقی اور نظر انداز کرنیکا عنصر بھی غالب آنے لگتا ہے۔ اسکا نتیجہ فاصلے بڑھنے اور ایک دوسرے میں دلچسپی کم ہو جانیکی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اس مسئلے کا سادہ حل یہ ہے کہ شریک حیات کو ہمیشہ یہ احساس دلائیں کہ وہ آپ کیلئے بہت خاص ہیں اور آپ انکی ہر بات کو سنتے بھی ہیں اور اس کا بروقت جواب بھی دیتے ہیں۔ اگر آپ شریک حیات کی جانب متوجہ رہتے ہیں اور انہیں احساس دلاتے ہیں کہ وہ آپ کیلئے بہت معنی رکھتی ہیں تو ازدواجی تعلق میں انکی دلچسپی ہمیشہ قائم رہے گی اور زندگی خوشگوار گزرے گی۔