دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگرد ہلاک کردئیے

2019 ,ستمبر 14



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) شرپسندوں کا پاک فوج پر حملہ جس میں پاک فوج کے چار جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کیمطابق شمالی وزیرستان میں اباخیل-اسپن وام کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا جس کا تعلق ضلع بلتستان سے تھا۔ دوسرا واقعہ اس  وقت پیش آیا جب پاک افغان سرحد پر فوجی خار  دار باڑ لگانے میں مصروف تھے تو دہشتگردوں نے اس دوران حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین سپاہی شہید اور ایک ذخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں