نوجوان لڑکی نے اپنے جسم کے ایسے حصے پر ٹیٹو بنوا لیا جہاں دنیا کی تاریخ میں کسی نے نہ بنوایا، جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جسم پر نقش و نگار، جنہیں ٹیٹو کہا جاتا ہے، بنوانا مغربی ممالک میں ایک مقبول فیشن کی صورت اختیار کرچکا ہے اور ہمارے ہاں بھی اس کے شوقین بڑھتے جارہے ہیں۔ا گرچہ ٹیٹو جسم کے کسی بھی حصے پر ہوسکتے ہیں لیکن حال ہی میں برطانوی پولیس نے ایک جرائم پیشہ دوشیزہ کو پکڑا تو اس کے جسم کے ایسے حصے پر ٹیٹو نظر آگیا کہ پولیس والے بھی دیکھ کر کانپ گئے۔ 24 سالہ مورگن چوائس وارن کو اغوا، مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے ایک شخص سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور پرس چھینا تھا۔ پولیس والوں نے جب اس خاتون کو پکڑا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کا سارا جسم ٹیٹوز سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے بائیں گال پر دل کا نقش بنا ہوا ہے اور گردن پر بھی پھولوں کے نقوش بنے ہوئے ہیں۔ بائیں آنکھ کے او پر بھی کوئی تحریر لکھی ہوئی ہے جبکہ ماتھابھی نقش و نگار سے خالی نہیں ہے، مگر ان سب سے زیادہ حیرتناک چیز اس کی آنکھ کے ڈیلے پر بنے ٹیٹو ہیں۔ جسے دیکھ کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے ۔۔۔۔۔