2019 ,نومبر 13
جب میں بھرتی ہوا میری تنخواہ فقط14000ہزار روپے تھی میری تنخواہ میں ہر سال 700سے 900روپے سالانہ بڑھتی ہے .... 6سال سروس کرنے کے بعد میری تنخواہ ماشاء اللہ 20ہزار ہوگئی ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں ..... کیونکہ میری ضروریات تھوڑی سی ہے میرے بچوں کو سال میں ایک بار نئے کپڑوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ موقع اب قریب ان پہنچا ہے چونکہ عید قریب ہے .... .... کل میں کپڑوں کے دوکاندار کے پاس گیا انھوں نے مجھے اچھے کپڑے دیکھائے ان کا خیال تھا کہ یہ فوجی ہے اس کی تنخواہ زیادہ ہے میں نے کپڑوں کی قیمت پوچھی جواب ملا یہ جو چھوٹی بچی کا سوٹ ہے یہ1800روپے کا ہے میں ھنس دیا میں نے کہا یار مذاق نہ کر صحیح صحیح قیمت بتا انھوں نے پھر سے کہا جناب یہ فل اینڈ فائنل قیمت ہے میں نے اپنے جیب کی طرف دیکھا تو میرے جیب میں 2000روپے تھے اور تین بچیوں کو سوٹ خریدنے تھے ....میں نے دوکاندار سے تھوڑی بحث کی یار اتنا مہنگا کیوں دے رہو جواب ملا مہنگائی کا کچھ پتہ ہے آپ کو ......میں خاموش ہوا میرے پاس جواب نہ تھا مجھے کیا پتہ تھا 4 مہینے بعد عید کے لئے گھر آیا تھا ...جس پہاڑ پر میری ڈیوٹی تھی وہاں ہم نے پرندوں کی زبانیں سیکھی تھی یہ اخبار کیا ہوتا ہے یہ ٹی وی کیا ہوتی ہے ہمیں کیا معلوم ........... نکل پڑا .... ساتھ میں ریڑھی والے سے بچوں کے لئے آلو کے چپس اور پکوڑے خریدے..ریڑھی والے نے اخبار کے ایک پیس میں ڈال دئے اخبار پر نظر پڑھی تو ان پر موٹی سرخی درج تھی ""ہمارے ٹیکس پر پلنے والے فوجی""
سوچ سوچ کر آنکھوں سے انسو نکل پڑے ....ہمیں یہ بھی نہیں خبر کہ لوگ ہمارے بارے میں ایسا بھی سوچتے ہیں ...ہم تو اس دھرتی کو ماں سمجھ کر بارڈر لائن پر دشمن کو سینہ تان کر کھڑے ہوتے ہیں اور یہاں کچھ لوگ ھمارے بارے میں ایسا بھی سوچتے ہیں .....
میری تنخواہ قلیل ہے لیکن شکر ہے میرا اس پر گزارہ ہوتا ہے میری ضروریات بہت کم ہے میری تنخواہ حلال ہے کیونکہ میں جہاں بھی ڈیوٹی کے لئے جاتا ہوں ہر روز موت کا سامنا کرتا ہوں کبھی یہ نھیں سوچا کہ میرے بھائی مجھے صرف 20ہزار ٹیکس کی تنخواہ دیتی ہے اس تھوڑے سے پیسوں میں جان کیوں گنواو ....بلکہ اس وقت میرے ذہن میں ایک خیال آتا ہے کہ اگر پاکستان ھے تو ہم ہمیں اگر پاکستان نہیں تو ہم نھیں .......میں نے کبھی بچوں کا نھیں سوچا کہ وہ میرے جانے کے بعد کیا کرینگے ....
پاکستان زندہ باد