حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلیاں گرادیں

2019 ,اکتوبر 21



 لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلیاں گرادیں، اوگرا نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری تیار کرنا شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 2 سے ساڑھے تین روپے اضافہ کا امکان ہے۔
 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 58 ڈالر اور کروڈ آئل کی قیمت 52 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی در آمد کے ساتھ ساتھ کھپت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیزل کی کھپت میں32 جبکہ پٹرول کی کھپت میں2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں