فرانسیسی تیراک تھامس نے کیا ریکارڈ بنایا جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 26, 2016 | 20:46 شام

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک):فرانسیسی تیراک تھامس کوویلے نے کشتی کے ذریعے تن تنہا 12 دنوں تک بنا رکے دنیا کے گرد چکر لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اڑتالیس سالہ تھامس نے یہ ریکارڈ 49 دن، تین گھنٹے، سات منٹ اور 38 سکینڈوں میں دنیا کے گرد چکر لگا کر قائم کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس ہی کے فرانسزجویون کے پاس تھا جنھوں نے یہ سفر 2008 میں 57 دنوں، 13 گھنٹوں، 34 منٹوں اور چھ سکینڈوں میں مکمل کیا تھا۔تھامس کوویلے نے اپنا یہ سفر فرانس کے شہر بریسٹ سے چھ نومبر کو شروع کیا تھا جس کے دوران وہ ایک وقت میں بمش
کل تین گھنٹوں سے زیادہ نیند کرتے تھے۔ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد اپنے اس سفر کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ’ذہنی طور پر اتار چڑھاؤ تو آئے لیکن مجھے معلوم تھا کہ مجھے کہاں تک جانا ہے۔‘انھوں نے بتایا کہ ’جسمانی طور پر میں اس سے آگے نہیں جا سکتا تھا۔‘تھامس اس سے قبل اس ریکارڈ کو توڑنے کی پانچ کوششیں کر چکے ہیں۔