تھر میں 184 موروں کی ہلاکت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 05, 2016 | 20:11 شام

تھر)(ویب ڈیسک) تھر میں 184 موروں کی ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ حرکت میں آگئے، خوبصورت پرندوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پرڈاکٹرز کی ٹیم تھر روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تھر کی بنجر زمین پر رنگوں کی خوبصورتی بکھیرنے والے مورخطرناک بیماری رانی کھیت کا شکار ہورہے ہیں،اس بیماری کے باعث اب تک 184 سے زائد مور ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس خوبصورت پرندے کی ہلاکت کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں تھرپارکر روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم تھرپارکرکےچھوٹےاور
بڑےدیہات میں جاکر موروں کاچیک اپ کرکےرانی کھیت سےبچانےکی ویکیسن اورٹیکےلگائے گی۔