انار کے فوائد

2019 ,ستمبر 29



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) انار کثیر فوائد پھل ہے اس سے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے، مشہور سائنسدان ڈی کیڈوے ایران کو انار کا اصل وطن قرار دیتے ہوئے (Punica Quarantum) کا نام دیتے ہیں۔ ایران کے نام سے لفظ انار نکلا۔ انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے اس کے درخت کی چھال ، پھول ، پھل اور پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں۔
ذائقہ کے لحاظ سے انار کی تین اقسام ہیں۔
۱۔انار شریں
۲۔انار ترش
۳۔انار کھٹا میٹھا
یہ تینوں ہی اقسام دوا اور غذائی خصوصیات سے بھر پور ہیں۔ انار دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ اس خوش ذائقہ پھل اور اس کے جوس کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو قیمتی دواؤں سے بھی حاصل نہیں ہوسکتا ہے۔انار زیادہ تر سردیوں میں پایا جاتا ہے۔ بعض خواتین انار کا رس ڈبوں میں فریز کرلیتی ہیں تاکہ موسم گزرنے کے بعد اسے استعمال کر سکیں۔

جدید تحقیق کے مطابق انار سے درج ذیل فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

وزن کو کم کرنے میں معاون
انار کے بیجوں میں نشاستہ ہوتا اس کے 10گرام بیجوں میں 83کیلویزی ہوتی ہیں۔ انار توانائی بخش پھل ہے لہذٰا اسے کھانے کے بعد فرحت محسوس کرتے ہیں اور دن چاق و چوبند رہتے ہیں، اگر آپ ڈائٹنگ کر رہے ہون تو انار کھائیے اس لئے کہ اس میں ریشہ ہوتا ہے اور اسے کھانے سے بھوک کم ہوجاتی ہے۔ یہ آپ کے ہضم و جذب کے نظام کو درست رکھتا ہے۔ دائٹنگ کرنے والوں کے لئے ایک موثر غذا ہے۔
انارقوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
وٹامن سی وافر مقدار میں ہونے کی وجہ سے قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے انار میں سیب اور دوسرے پھلوں کی نسبت چارگنی زیادہ حیاتین ج(وٹامن ای) کی مناسب مقدار بھی ہوتی ہے۔ انار کا آٹھ اونس رس روزانہ پینے سے چہرے کے مہاسے ختم ہوجاتے ہیں اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ یہ موسم سرما میں آپ کی جلد کو نرم وملائم رکھتا اور پانی کی کمی کو پورا کرتاہے۔
انار کے مسلسل استعمال سے سر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا اور انہیں گرنے سے روکتا ہے۔ اسی بنا پر لوگ انار کا تیل سر اور جلد پر لگاتے ہیں۔
دافع امراض ذریعہ شفاء
انار کے رس میں سبز چائے سے زیادہ مانع تکسید اجزاء(anti-oxidants)ہوتے ہیں اس لئے یہ بہت سے امراض کو ختم کرتا ہے۔ اگر اس کا رس پابندی سے پیاٗ جائے معدہ ، بڑی آنت ،سینے کے سرطان کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوئی ہے۔ انار کے چھلکے کے سفوف سے جلد کے سرطان میں کمی آجاتی ہے۔ چنانچہ سرطان کے ماہرین انار کے چھلکے کے سفوف کو پابندی سے کھانے کی ہدایت کرتے ہیں ہے۔اس کے علاوہ انار میں فولاد ،پوٹاشیم اور مینگنیز بھی ہوتے ہیں۔ جن سے صحت اچھی ہوتی ہے انار حاملہ خواتین کے لئے فائدے مند ہے۔ 
دورانِ حمل یہ نہ صرف خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ زچگی کے دوران تشنج پر قابو رکھتا ہے۔
دل کی صحت اور حفاظت کرتا ہے۔
انار میں شامل اجزاء سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار خون میں کم ہوجاتی ہے۔ اورلچکدار رکھنے میں معاون ثابت ہوا ہے انار دل کی دھڑکن کو معتدل کرنے کے ساتھ تقویتِ دل کا باعث ہے، انار کا جوس جہاں دل کے لئے مفید ہے وہیں اسے عام تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے ایک بہترین انرجی ڈرنک ثابت ہوتا ہے۔ انار کا جوس پینے سے کام کاج کی طرف دھیان کی شرح دوگنی ہوسکتی ہے۔ انار کا شربت پینے سے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کا لیول کم ہوجاتا ہے ۔ جس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے۔ انار شریں تاثیر میں معتدل ، پیشاب آور دافع پیاس ہے۔ اعضائے رئیسہ خصوصاً جگر کو قوت دیتا اور خون پیدا کرتا ہے۔

میٹھے انار کا رس چینی کے قوام میں ڈال کر اچھی طرح پکا کر شربت بنالیں۔ یہ شربت گرمیوں کے موسم میں استعمال کریں یہ جگر ،دل ، معدہ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ امعاء کے مڑور میں کار آمد ہے۔ روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کو آہستہ آہستہ کم کر کے ختم کردیتا ہے۔ انار کااستعمال گردے کے امراض میں مبتلاء افراد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔ اگر روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پئیں تو آپ کی جلد دانوں اور چھائیوں سے صاف ہوکر چمکدار نظرآنے لگے گی، ایک تحقیق کے مطابق انار کا جوس بریسٹ کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے۔ جبکہ صحت مند خلیے بالکل ٹھیک حالت میں رہتے ہیں۔ یہ بریسٹ کینسر کے خلیوں کو پیدا ہونے سے بھی روکتا ہے اور یہ مثانے کے کینسر کو سست کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔


اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق سات اونس انار کا جوس روزانہ پانچ فیصد کے حساب سے سٹولک بلڈ پریشر کے لیول کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کا جوس پینا دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کا ایک قدرتی حل بھی ہے۔ انار کا تازہ رس پینے سے جسم کی بند رگیں بھی کام کرنے لگتی ہیں۔ جبکہ نزلہ زکام میں بھی اس کا جوس انتہائی مفید ہے۔ نیز کہ انار کا استعمال صحت کا ضامن ہے۔

متعلقہ خبریں