2019 ,اکتوبر 10
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بروز جمعرات سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس)2019 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کامیابی کی شرح 56۔2 فیصد رہی، تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس 2019 کے امتحان کا تحریری نتیجہ بروز جمعرات 10 اکتوبر کو جاری کردیا گیا ہے۔ امتحان میں صرف 2.56فیصد امیدوارکامیاب ہوسکے۔ 23 ہزار 403 امیدواروں نے سی ایس ایس کے امتحان کیلئے درخواستیں جمع کرائیں تھیں جبکہ14 ہزار 521 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے سی ایس ایس کے تحریک امتحان کے نتائج کے مطابق صرف 372 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔