گاڑی چوری کرنے آئے لڑکا لڑکی گاڑی تو چرا کر لے ہی گئے لیکن ساتھ ہی ایسا شرمناک ترین کام کرگئے کہ کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھ کر مالک کا رنگ شرم سے لال ہوگیا

2017 ,اگست 26



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر فلوریڈا میں ایک نوجوان جوڑا چوری کے لئے نکلا لیکن واردات کے دوران ہی ان کے جذبات ایسے مشتعل ہوئے کہ چوری چھوڑ کر وہیں بے حیائی میں مصروف ہو گئے، اور اسی بے حیائی کے سبب پکڑے بھی گئے۔ 
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ چور جوڑا کوپر سٹی کے ایک کاروباری ادارے کی گاڑی چرانے کے لئے گیا تھا۔انہوں نے گاڑی چرا کر فرار ہونے سے قبل ہی وہاں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے برہنہ ہو کر بے حیائی کا ارتکاب شروع کر دیا اور اس دوران کیمرے میں ان کی شناخت خوب اچھی طرح ریکارڈ ہو گئی۔

بروواڈ کاﺅنٹی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ”چور جوڑے نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور لڑکے نے اسے تھوڑا سا ریورس کیا۔ تب تک ان کے چہرے واضح نظر نہیں آ رہے تھے۔ اس کے فوراً بعد جب وہ دونوں سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے تھے تو اچانک انہوں نے شیطانی فعل کا آغاز کر دیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے کھل کر بے حیائی کرنے کے بعد وہ دونوں کار لے کر فرار ہوگئے، لیکن ان کی تفصیلی ریکارڈنگ سے ان کی شناخت میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور جلد ہی ہم نے انہیں گرفتار کرلیا۔“

متعلقہ خبریں