2017 ,اکتوبر 9
ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ)بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلم باغی سلسلے کی دوسری فلم باغی2 کے لئے 5کلو وزن بڑھا لیا۔ ٹائیگر شروف نے اپنی نئی فلم باغی2 کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو بہترین طریقے سے نبھانے کے لئے5کلو وزن بڑھا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان کے لئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ اس سلسلے کی پہلی فلم شائقین کو بہت پسند آئی اس لئے اب اس کے سیکوئل سے شائقین کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
فلم کی عکسبندی کا پہلا شیڈول مکمل ہونے کے بعد دوسرے شیڈول کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ فلم جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔