ہیلو، یار بات کیوں نہیں کرتی
کیوں کرو میں آپ سے بات ؟
کیونکہ میرا دل کر رہا تم سے بات کرنے کو،
وہ میرا مسئلہ نہیں، آپ اپنے دل کو خود سمجھائیں
تم بات کر لو تو تمہارا کیا جائے گا؟
مگر میں بات نہیں کرنا چاہتی
تم مُجھے پسند ہو یار پلیز بات کرو۔۔
پسند ہوں تو کیا شادی کر سکتے ہ
نہیں یار شادی نہیں کر سکتا کیونکہ میری منگنی ہو چکی ہے،
تو جس سے منگنی ہوئی ہے اس سے بات کرو۔۔
نہیں کر سکتا وہ موبائل استعمال نہیں سکتی ہمارے خاندان میں لڑکیاں موبائل نہیں چلاتی۔۔
تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ دوسری لڑکیوں کو وقت گزارنے کا ذریعہ بنا لو؟؟
نہیں یار ایسا کب کہا میں نے، بس دوستی ہی تو کرنی ہے۔۔
کس قسم کی دوستی؟
بس تم اور میں باتیں کریں گے ایک دوسرے سے ہر بات شئیر کریں گے،
تو یہ تو ٹائم پاس ہوا ناں اور مُجھے ٹائم پاس کا شوق نہیں۔۔
پورا دن آن لائن رہتی ہو ہزاروں فرینڈ ہیں کیا ہو جائے گا اگر مجھ سے دوستی کر لو گی تو؟
وہ میرا ذاتی مسئلہ ہے آپ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔۔
مُجھے بھی کوئی شوق نہیں تم جیسی لڑکیوں کے ساتھ بات کرنے کا۔۔ دوستی کرنے کا کہا ہے بس
بھائی آپ کے گھر میں بہن ہے؟
ہاں تین بہنیں ہیں اور یہ بھائی کس کو بول رہی تم؟؟ میں تمہارا بھائی شائی نہیں ہوں
بھائی کیا آپ کو اپنی بہنوں کیلئے بھی بوائے فرینڈ چاہئے؟؟
زبان سنبھال کر بات کرو ورنہ زبان کھینچ لوں گا اگر میری بہنوں کے بارے میں ایسے بات کی تو
کیوں بھئی بہنیں صرف تمہاری ہیں ؟ دوسروں کی بہن بیٹیاں کھلونا ہیں کیا؟؟
میری بہنیں ایسی نہیں ہیں آئی سمجھ۔۔اب دفع ہو جاؤ آئندہ نظر مت آنا..
بھائی صاحب، بہنیں ایسی کسی کی بھی نہیں ہوتی، اور غیرت مند بھائی کسی دوسرے کی بہن کو ٹائم پاس کا ذریعہ نہیں بناتے، اگر دوسروں کی بہن بیٹیوں پر بری نظر ڈال سکتے ہو تو خود بھی برداشت کرنے کی ہمت رکھو تم مردوں کی غیرت تبھی جاگتی ہے جب کوئی تمہاری بہن کی بات کرے اب تم بھی دفع ہو جاؤ اور آئندہ کسی اور کی بہن بیٹی کے بارے میں غلط سوچنے سے پہلے یہ یاد رکھنا کہ تمہاری بھی تین بہنیں ہیں خدا خافظ