روس چین کو 10جدید ترین لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 13, 2017 | 06:08 صبح

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )روس رواں سال چین کو 10جدید ترین سخوئی ایس یو-35لڑاکا طیارے فراہم کرے گا ۔ صدر یونائٹڈ ایئر کرافٹ بلڈنگ کارپوریشن یوری سلائسر نے گزشتہ روز بتایا کہ رواں سال چین مزید دس ایس یو-35 سخوئی لڑاکا طیارے فراہم کرے گا ۔ روسی خبررساں ادارہ کے مطابق روس پہلے ہی گزشتہ سال کے آخر یں 4جدیدترین لڑاکا طیارے  ایس یو-35چین کو فراہم کر چکاہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2015میں چین اور روس کے درمیان ان 24لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاملہ طے پایا تھا۔