اب ریفریجریٹر چلانے کیلئے آواز کی لہروں کی ضرورت
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 23, 2016 | 19:49 شام

ٹوکیو (شفق ڈیسک) اگر آپ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں تو خوش ہوجائیے کہ جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا ریفریجریٹر تیار کرلیا ہے جسے چلانے کیلئے بجلی کی نہیں بلکہ آواز کی لہروں کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ کیمطابق یہ منفرد ریفریجریٹر ٹوکائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ سائنسدانوں نے اس ریفریجریٹر میں تھرمواکوسٹک انجن نامی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو آواز کی لہروں کو توانائی میں بدلتی ہے۔ تھرمواکوسٹک انجن میں داخل ہونیوالی آواز کی لہریں پہلے حرارت میں تبدیل ہوتی ہیں اور پھر اس حرارت کو برقی ت
وانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں حرکت کرنیوالا کوئی بھی پرزہ استعمال نہیں ہوتا اور توانائی کی دیگر اقسام کی نسبت اسے بہتر کارکردگی کا حامل اور ماحول دوست بھی قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تھرمواکوسٹک انجن صنعتوں سے خارج ہونیوالی فاضل حرارت کو بھی توانائی میں تبدیل کر سکتا ہے اور اسی طرح گاڑیوں سے خارج ہونیوالی حرارت سے بھی توانائی پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین اس ٹیکنالوجی پر تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اسے ریفریجریشن کے علاوہ دیگر کاموں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے۔