جنگ گروپ نے اپنے کردار اور عمل سے توشہ خانہ گھڑی سکینڈل کو جھوٹ ثابت کر دیا

2022 ,نومبر 17



 جیو پر عمر فاروق ظہور کو عمران خان کی توشہ خانہ گھڑی کا خریدار بنا کر سامنے لایا گیا جس پر موگیمبو بہت خوش ہوا۔ اس کے چیلے اور چیلیاں بھی خوشی سے آنچل ہوا میں لہرا رہی تھیں۔ یہ خبر اخبارات میں بڑی شہہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوئی۔ جنگ کے پنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان میں طوفانی انداز میں خبریں لگیں مگر یہ خبر لندن ایڈیشن میں سرے سے موجود نہیں ہے۔ وہاں جھوٹی خبر پر گرفت ہے۔ اسی ڈر سے وہاں خبر شائع نہیں کی۔اس سے زیادہ اس خبر کے فیک اور جھوٹ ہونے میں کیا کسر رہ جاتی ہے۔ پاکستان میں اس خبر سے ہیجان پیدا ہوا اور عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی یہی مقصد تھا۔

متعلقہ خبریں