پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد کے بعدپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک اور ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 09:55 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے ایک پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی فرنچائز خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے علاقوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو یو اے ای میں ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔
ماہرین کرکٹ کے مطابق جاوید آفریدی پاکستان میں کرکٹ کیلئے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ہر کوئی ان کی کاوشوں کو سراہنے پر مجبور ہے۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔