ٹریکٹر ٹرالی کیس: شیریں مزاری اور خواجہ آصف حاضر ہوں، اعلان ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 07:26 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دورکنی بینچ نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواجہ آصف اور شریں مزاری 8دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی