واشبگٹن(مانیٹرنگ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے 'افسوس ناک' ادارہ قرار دیا ہے۔انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ 'اقوامِ متحدہ کے اندر بہت امکانات تھے لیکن اب یہ ایک ایسا کلب بن کر رہ گیا ہے جہاں لوگ آتے، باتیں کرتے اور اچھا وقت گزار کرچلے جاتے ہیں۔ گزذشتہ ہفتے انھوں نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف ایک قرارداد ملتوی کروا دی تھی۔ اس قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے
یاد رہے کہ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ کی اس ٹویٹ میں اقوامِ متحدہ کی عالمی امن و سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ صرف اسی سال اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 70 قانونی طور پر واجب التعمیل قراردادیں منظور کروائی ہیں، جن میں شمالی کوریا پر پابندیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے دنیا بھر میں قیامِ امن کی کوششیں کی ہیں۔ اس دوران جنرل اسمبلی نے بھی درجنوں قراردادیں منظور کی ہیں جن میں ہیروں کی تجارت کا جنگوں میں کردار کے بارے میں قراردادیں اور شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات شامل ہیں۔