امریکی صدر کا اپنی ہی پارٹی کے ارکان کے خلاف اعلان جنگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 17:23 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے،اور امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 2018 ء کے انتخابات میں ان بااثر ری پبلکن کو ووٹ نہ دیں اطلاعات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہاکہ ری پبلکن پارٹی کے اندر بااثرگروپ کے خلاف لڑنا ہوگا۔یہ گروپ معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2018 ء  کے کانگریس کے انتخابات میں ان ارکان کو ووٹ نہ دیکر ایوان سے باہر کریں۔امریکی صدر نے اعلان کیا تھاکہ صحت سے متعلق ان کے بل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ارکان کانگریس کو آئندہ انتخابات میں اپنی نشستیں چھوڑنا ہونگی۔