یہ منہ اور میرا باپ،بیٹی نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 18:38 شام

 

 

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ان کے دیگر خواتین کے ساتھ ساتھ اپنی ہی بیٹی آئیوانکا کے متعلق کہے گئے نازیبا کلمات عالمی میڈیا پر چھائے رہے۔ آئیوانکا اپنے باپ کے ان فحش بیانا

ت پر عموماً خاموش رہی ہیں یا انہیں ہنسی میں اڑانے پر اکتفا کیے رکھا لیکن اب ان کااس حوالے ایک ایسا بیان منظرعام پر آ گیا ہے جس نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2006ءمیں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا تھا کہ ”کیا آئیوانکا ’پلے بوائے‘نامی شو میں شرکت کرے گی؟“ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ”میرے خیال میں وہ ایسا نہیں کرے گی، اگرچہ وہ ایک خوبصورت جسم کی مالک ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آئیوانکا اگر میری بیٹی نہ ہوتی تو میری محبوبہ ہوتی۔“ اسی سال آئیوانکا سے ایک انٹرویو میں اپنے باپ کے اس بیان پر ردعمل دینے کو کہا گیا تو اس نے کہا کہ ”اگر ڈونلڈ ٹرمپ میرا باپ نہ ہوتا تو میں اس کے چہرے پر مرچوں کا سپرے کر دیتی۔“

رپورٹ کے مطابق اپنے باپ کے متعلق آئیوانکا کا یہ انتہائی تلخ بیان اب جا کر امریکی اخبار”شکاگو ٹربیون “منظرعام پر لے کر آیا ہے جب ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ تاہم اس بیان کے متعلق کنفیوژن اپنی جگہ موجود ہے اورکہا جا رہا ہے کہ یہ بیان آئیوانکا کا نہیں بلکہ اس شو کے میزبان کینن او برائن کا ہے جو اس نے مذاق کے طور پر کہا تھا۔ تاہم یہ واحد موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوانکا کے متعلق ایسی گفتگو کی تھی۔ 2004ءاور 2006ءمیں دو مواقع پر بھی ”دی ہاورڈ سٹرن شو“ کے میزبان ہاورڈ سٹرن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بیٹی کے حسن پر انتہائی نازیبا الفاظ میں تبصرہ کیا تھا اور اس کی چھاتیوں سمیت دیگر نسوانی اعضاءپر انتہائی فحش انداز میں گفتگو کی تھی۔ 2003ءمیں بھی ہاورڈ سٹرن کے شو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ”تم جانتے ہو کہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک کون ہے؟ اسے پیدا کرنے میں میرا ہاتھ ہے۔ وہ میری بیٹی آئیوانکا ہے۔ اس کا قد 6فٹ ہے اور وہ انتہائی خوبصورت جسم کی مالک ہے۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بطور ماڈل اس نے بہت زیادہ رقم کمائی ہے۔“