ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھجوا دیا، معروف صحافی  نے بڑا انکشاف کردیا

2019 ,ستمبر 12



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ   امریکی صدر کی طرف سے یہ پیغوام بھجوایا گیا کہ ہم سعودی ولی عہد محمد سلمان کو باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ سعودی عرب میں کوئی گڑ بڑ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جو سب سے خطرناک بات مجھے معلوم ہوئی ہے وہ یہ کہ محمد بن سلمان پر جو حملہ ہوا تھا وہ امریکیوں نے کروایا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ امریکیوں نے افغانستان کی وجہ سے عمران خان تک رسائی حاصل کی۔ یہ زیادہ قابلِ فہم ہے۔ دوسری طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ طالبان بھی اکڑ گئے ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ طالبان اپنے طور پر ہی ڈٹ گئے ہوں۔ تو عمران خان امریکا کے دورے سے قبل سعودی عرب جائیں گے یہ پہلے ہی طے تھا لیکن عمران خان وہاں پر سعودی ولی عہد سے اس متعلق بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں