انٹرنیٹ پر کتنے گھنٹے کی فحش فلمیں موجود ہیں اور 10 سال پہلے یہ دورانیہ کل کتنا تھا؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گےاور دیکھنے والوں کی تعداد جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

2017 ,مئی 29



نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت سے جنسی جرائم کی خبریں تو روز آتی ہیں لیکن گزشتہ روز ایک ایسے بھیانک واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے کہ جسے دیکھ کر یقینا جنگل کے سفاک درندے بھی کانپ اٹھیں گے ۔ 
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ ریاست اترپردیش کے ایک گاﺅں میں پیش آیا جہاں راہ چلتی دو لڑکیوں کو درجن بھر غنڈوں کے ایک گروہ نے گھیر لیا اور سرعام ان کی عزت سے کھیلتے رہے۔ رام پور شہر کے گاﺅں کوا کھیڑا میں پیش آنیوالے اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لڑکیاں اور ان کے ساتھ ایک کمسن لڑکا ایک سڑک سے گزر رہے ہیں اور ان کے اردگرد 14 لڑکے جمع ہیں۔ یہ بدمعاش سب کے سامنے لڑکیوں کے جسم نوچ رہے ہیں۔ وہ کبھی ان کے جسم کو چھوتے ہیں اور کبھی ان کے بوسے لیتے ہیں اور حتیٰ کہ انہیں بازﺅوں میں اٹھا کر کھلے عام بے حیائی کرتے ہیں۔ لڑکیوں کی دردناک چیخیں بھی سنائی دیتی ہیں اور ان کی عزت سے کھیلنے والوں کے شیطانی قہقہے بھی۔ وہ غنڈوں سے فریاد کرتی ہیں کہ انہیں جانے دیا جائے لیکن وہ باز نہیں آتے۔ یہ بات بھی ناقابل یقین حد تک شرمناک ہے کہ اس دوران گاﺅں کے متعدد افراد کو وہاں سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن کوئی بھی لڑکیوں کی مدد کی کوشش نہیں کرتا۔سرعام لڑکیوں کی عزت سے کھیلنے والے وحشی درندوں نے یہ ویڈیو بھی خود ہی بنائی اور پھر گزشتہ روز اسے فیس بک پر بھی پوسٹ کر دیا۔ ان کی دیدہ دلیری اور بے خوفی کا عالم دیکھئے کہ سرعام دو لڑکیوں کی عزت پر حملہ کرنے کے باوجود انہیں اس بات میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی کہ انہوں نے اپنے بھیانک جرم کی ویڈیو خود ہی انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ نوید ، فرمان، جہان عالم، اور صدام سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعہ پر ایک بار پھر پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے، لیکن یاد رہے کہ بھارتی دارلحکومت میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دی جانے والی لڑکی کا واقعہ ہو یا گینگ ریپ کے بعد قتل کر کے درخت کے ساتھ لڑکائی جانے والی نوعمر بہنوں کا واقعہ، بھارت میں یہ لرزہ خیز جرائم اور ان پر وقتی شور و غل اب معمول کی بات بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں