روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد روس کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی ، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 13:31 شام
ماسکو (مانیٹرنگ رپورٹ) ترکی میں ایک حملے میں روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد ، شام میں بین الااقوامی کالعدم تنظیم داعش نے روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شام میں روسی طیارہ مار گرایا ہے۔ بتا یا گیاہے کہ شام کے مشرقی علاقے ہومز میں واقع T4 ائیر بیس کے قریب داعش نے روسی جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔آج داعش نے تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ شام اور روسی فورسز کے زیر استعمال ائیر بیس کے قریب داعش کے دہشت گردوں نے کارروائی کر کے اینٹی ایئر کرافٹ گن سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا یا۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی داعش نے گائیڈڈ میزائل سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کادعویٰ کیا تھا۔