ترک صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال.کل پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 16, 2016 | 13:31 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، جبکہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اسلام آباد پہنچنے پر ترک صدر کو گلدستے پیش کیے گئے، جبکہ خاتون اول بھی ترک صدر کے ہمراہ آئی ہیں۔
رجب طیب اردگان کے وفد میں ترک وزرا اور اعلیٰ حکام کے علاوہ تاجر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے صدر ممنون ح
سین کی دعوت پر ترک ہم منصب پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وہ جمعرات (کل) کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
دورے کے دوران وہ اپنے ہم منصب اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں اہم علاقائی، عالمی اور تجارتی امور زیر غور آئیں گے۔