زمین کے نیچے سے برآمد ہوا لیکن نہ سونا نہ چاندی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 19:37 شام

ترکی (شفق ڈیسک) نہ سونے کی اشرفیاں، نہ ہی قیمتی نوادرات، ترکی میں عمارت کی تعمیر کیلئے کھدائی کے دوران ریچھ نکل آیا اور حیران، پریشان مزدوروں سے بچ کر جنگل میں غائب ہو گیا۔ عمارتوں کی تعمیر کیلئے کھدائی کے دوران اکثر مزدوروں کے ہاتھ خزانہ یا نادر اشیا لگ جاتی ہیں لیکن ترکی کے علاقے Bolu میں پولٹری فارم کی جگہ نئی عمارت کیلئے کھدائی کرنیوالے مزدور حیران اور خوفزدہ رہ گئے کیونکہ انکے ہاتھ خزانہ تو نہ آیا بلکہ بھاری بھرکم ناراض ریچھ آگیا۔ ریچھ اتنا بڑا تھا کہ چھوٹے سے سوراخ سے نکل نہ پایا اور کر

ین کی مدد سے اسے کھودا گیا تو ریچھ نکل کر جنگل کی جانب بھاگ گیا۔