6 ارب ڈالر اور پاکستان سے محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور عرب شیخ میدان میں آگیا، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 07:38 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان مبارک ال نہیان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور کاروباری عمل کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح متحدہ عرب امارات کے وزیرشیخ نہیان مبارک ال نہیان وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج پہنچے۔ شیخ نہیان نے اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری عمل کو دلچسپی سے دیکھا اور مختلف امور پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے  اور آئندہ بھی سرمایہ کاری کرتے رہیں گے۔شیخ نہیان نے کہا کہ دنیا کا

امن بحال کرنے میں پاکستان کا بڑا کردار ہے میرے ملک کے لوگوں میں پاکستان کی بڑی عزت ہے پاکستان میں 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے  ہیں مزیدکرتے رہیں گے۔