اردو زبان کی اہمیت اور ضرورت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2021 | 18:11 شام

ایک کنفیوژن کی فضا موجود ہے۔ یہ کنفیوژن ان نوجوانوں کے لیے زیادہ ہے جو اردو پہ مہارت اور معلومات رکھنے کے باوجود مقابلے کے امتحانات میں اس لیے شریک ہو پاتے کہ پیپر انگریزی میں ہے۔ میرے خیال میں پبلک سروس کمیشن یا دیگر اداروں کایہ رول ان نوجوانوں کے لیے ناانصافی ہی تصور کی جائے گی جو مقابلنہیںے کے امتحانات میں حصہ لینا تو چاہتے ہیں مگر بوجہ مجبوری اور انگریزی پہ عبور نہ رکھنے کی وجہ سے امتحانات میں حصہ نہیں لے پاتے۔ میری اپنی ذاتی رائے یہی ہے کہ پبلک سروس کمیشن یا دیگر ادارے بنائے گئے اپنے رول

ز میں تبدیلی لائیں۔ انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان کو بطور آپشنل زبان کے طور پر استعمال میں لاگو کریں تاکہ وہ نوجوان جو انگریزی زبان پہ دسترس نہیں رکھتے اردو زبان میں امتحان دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، اگر اس آپشن کو لاگو کیا جائے تو اداروں کے پاس نتیجہ خود بخود سامنے آجائے گا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے کے اہل ہو جائیں گے۔بصورت دیگر زبانوں کو لے کر کنفیوژن برقرار رہے گی اور نوجوانوں کی حق تلفی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انتخاب و اشتراک فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک