مسلمان خواتین نے جان کے ڈر سے پردہ کرنا چھوڑ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 14:33 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکہ میں مسلمان خواتین کی بڑی تعداد نے جان کے ڈر سے پردہ کرنا چھوڑ دیا، امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی چونکا دینے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں 67فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی معاشرے میں نفرت انگیزی کا شکار ہوکر حجاب چھوڑنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ انہوں نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا لیکن ان کے پاس اس معاشرے میں رہنے کیلئے اس کیلئے اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ بوسٹن کی رہائشی ایک مسلمان ڈاکٹر نسرین

المادین کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے انہیں اور ان کے بچے کو اتنا خوفزدہ کیا کہ انہوں نے یہ حجاب نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ دریں اثناء نیو یارک میں فوڈ سٹور کے باہر مسلمان لڑکی کے چہرے پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی گئی۔ 34 سالہ کینتھن گرینے نے 21سالہ مسلم لڑکی کو اپنا بیگ بھی دے مارا اور اس کا گلا دبوچ لیا‘ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔