اب تک موجود قدموں میں ڈائناسارز کا سب سے بڑا قدم دریافت
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 04, 2016 | 19:29 شام
زمین کے حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں جب بھی زمین اپنے حالات بدلتی ہے تو بہت سے حشرات العرض کی شکل و صورت بھی تبدیل کر دیتی ہے سائنس نے بہت ترقی کی اور بہت سے فوسلز کی دریافت ان کی تاریخ پیدائش ان کے مختلف خواص کا پتہ لگایا اب حالیہ رپورٹ کے مطابق منگولیا کے صحرا گوبی میں 70 ملین سال قدیم ڈائناسارز کے پیروں کا نشان پایا گیا ہے رپورٹ کے مطابق آثار قدیمہ کی ٹیم نے کھدائی کے دوران نشانات دریافت کئے ہیں ان کے پاﺅں کے نشانات کی لمبائی 42 انچ لمبی اور 77 سنٹ میٹر چوڑی ہے، آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملنے والے ڈائنو سارز کا تعلق لمبی گردن والی نسل ڈائناسارز کی نسل سے ہے اور اس دریافت کو بہت ہی اہم قرار دیا ہے۔