فخش اداکارہ مرنے کے بعد زندہ

2016 ,دسمبر 30



لاس اینجلس (شفق ڈیسک) یوکرائن اور روس کے درمیان تنازع کی وجہ سے پراپیگنڈا بھی عام ہے اور روس نواز باغیوں نے امریکہ فحش اداکارہ کو مار کر نرس بنا کر تصویر پیش کر دی اور یہ پراپیگنڈہ اس وقت بے نقاب ہوا جب اداکارہ نے خود ہی اپنی موت کی تردید کر دی۔ روسی باغیوں کی طرف سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ یوکرائن میں ایک نرس کیساتھ بھیانک ظلم و تشدد کے بعد اس کو ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس نرس کی جو تصویر شائع کی گئی وہ دراصل امریکی فحش اداکارہ ساشا گرے کی تصویر تھی۔ 26 سالہ اداکارہ نے ٹویٹر پر اس جعلی خبر کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لکھا ہے، وہ اپنے روسی مداحوں سے محبت کرتی ہیں مگر یہ پراپیگنڈہ حد سے بڑھ گیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی تصویر کو ہلاک شدہ نرس کے طور پر دکھانا شرمناک پراپیگنڈہ ہے جوانکے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں