ہالی ووڈ اداکارہ روز مک گوان کا جنسی زیادتی کا انکشاف

2016 ,اکتوبر 18



لاس اینجلس (شفق ڈیسک) اداکارہ روز مک گوان نے اپنے ساتھ زیادتی کے واقعے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا، ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ روز مک گوان نے فلم نگری کے سٹوڈیو کے مالک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اداکارہ روز مک گوان نے اپنے ساتھ زیادتی کے واقعے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ انہوں نیسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کی سب سے بڑی فلم نگری کے ایک سٹوڈیو مالک پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تاہم زیادتی کا نشانہ بنانے والے کانام نہیں لیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ مک گوان کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکئی ٹوئٹ کئے جس میں انکا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ اور میڈیا کے افراد اس شخص کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن پھر بھی اسکی چاپلوسی کرکے مجھے شرمندہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں