واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کے معاملے میں ایک مرتبہ پھر کلئیر قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینیٹ ارکان کو بتایا کہ سابق وزیر خارجہ اور ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کیخلاف خفیہ ای میل کے معاملے میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جسکی بنیاد پر انکے خلاف مقدمہ چلایا جائے اسلئے خفیہ ای میل کے معاملے کو یہیں ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایف بی آئی ڈائر
یکٹر جیمز کومی نے 28 اکتوبر کو ہیلری کلنٹن کیخلاف دوبارہ تحقیقات کرنیکا اعلان کیا تو انہیں شدید دھچکا لگا اور ابتدائی سروے میں انہیں 3 پوائنٹس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایک مرتبہ پھر ایف بی آئی کی جانب سے کلئیر قرار دینے کے بعد انکے حامی خوش دکھائی دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے مہینے میں ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کی تحقیقات کے دوران انہیں کلئیر قرار دیا تھا اور صدارتی انتخاب سے صرف 11 روز قبل ایف بی آئی نے بعض ای میل ملنے کے بعد دوبارہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔