اب بچے خود نہیں کہے گے ماما دھو دو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 19:40 شام

 

نیویارک (شفق ڈیسک) بچے اکثر نیپی میں پیشاب کر دیتے ہیں اس چیز کا پتہ بھی نہیں چلتا،ماں کو اکثر بچے کی اس مقصد کیلئے متعدد بار بچے کی نیپی چیک کرنی پڑتی ہے۔ مگر ٹھہرئیے اب بچوں کی نیپی چیک کرنے کیلئے جاپان کی یونیورسٹی کے ٹیم اس منصوبے پر کام کررہی ہے کہ جیسے ہی بچہ پیشاب کرے تو اسکو چیک کرنیکی بجائے سینسر ہی پتہ چلایا جا سکے گا۔ سائنسدانوں کی ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ اس نئی ایجاد سے والدین کو بچے کی نیپی چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ یہ کام اب اس میں لگے سینسر ہی کر دینگ

ے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چپ میں ایسی سہولت بھی ہونی چاہیئے کہ جیسے ہی بچہ پیشاب کرے تو ایک الارم یا والدین کو متوجہ کرنے کیلئے آڈیو ساؤنڈ بھی شامل ہو تا کہ بچے کے کہنے سے پہلے ماں کو پتہ چل جائے۔ اگر اس تجویز پر عمل ہو گیا تو بچوں کو یہ نہیں کہنا پڑے گا ’’ماما دھو دیں‘‘۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی سہولت ہے جس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد بچوں کے حوالے سے بڑے مسلے کا حل ہو جائیگا۔