واشنگٹن (شفق ڈیسک) زیلمیرا اور ہربرٹ فشر نے طویل ترین شادی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔اُن دونوں کی شادی 13 مئی 1924 ہوئی تھی۔ 2008 میں انہوں نے 84سالہ شادی شدہ زندگی کا ریکارڈ قائم کیا۔2011 میں ہربرٹ 105 سال اور 2013 میں زیلمیرا بھی 105 کی عمر میں چل بسے۔ ہربرٹ کی وفات تک دونوں کی شادی کو 87 سال گزر چکے تھے۔ ٖاپنی وفات سے پہلے دونوں نے ایک انٹرویو میں شادی کی کامیابی کے سادہ ترین اصول بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی کامیاب طویل ترین شادی کا راز ایک دوسرے کی عزت کرنا ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ا
یک دوسرے سے گفتگو کرتے رہنا ہے، وفادار رہنا، ایماندار رہنا، سچ بولنا اور ایک دوسرے سے دل و جان سے محبت کرنا ہے ہربرٹ اور زیلمیرا کے علاوہ طویل ترین شادی کا ریکارڈکرم چند اور کرتاری کا بھی ہے دونوں نے 90 سالہ شادی شدہ زندگی گزاری اور کبھی نہیں جھگڑے۔