گلے ملنے پر جرمانہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 07, 2016 | 16:32 شام
بوسٹن (شفق ڈیسک) مونٹریال کے ایک میٹرو سٹیشن پر ایک شخص پر لوگوں سے مفت میں گلے ملنے کی وجہ سے جرمانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق ٹومی بوشر نام کے ایک بلاگر نے ایک سبز ٹی شرٹ پہنی، جس پر فری ہگز لکھا تھا، اور کیوبک کے جین ٹالون میٹرو سٹیشن کے ملازمین سے گلے ملنے لگا۔ بجائے اسکے عمل کی تعریف کرنے کے انتظامیہ نے اس پر 101 ڈالر جرمانہ کر دیا۔ ۔جرمانے کی وجہ ٹومی کا گلے ملنے کیلئے سرکاری اجازت نامہ نہ لینا تھا، قانون کیمطابق عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کی فروخت یا خدمات کیلئے اجازت نامہ ضروری ہے۔ جو ٹومی کے پاس نہیں تھا ٹومی ایک سال سے لوگوں میں اسی طرح محبت بانٹ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جرمانے کی خبر اس کیلئے حیران کن تھی۔ ٹومی نے اپنے بلاگ پر جرمانہ کرنیوالوں کے بارے میں لکھا کہ مجھے معلوم ہے وہ سب ویز کو پرسکون رکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ انہیں ہی جرمانہ کریں جو اصل میں پُر امن ہیں۔۔۔ یہ دنیا کہاں جا رہی ہے؟ انتظامیہ نے ٹومی کا جرمانہ تو معاف کر دیا ہے تاہم اسے وارننگ جاری کر دی ہے۔