سام سنگ پر ایک اور بڑی پابندی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 17:05 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکی محکمہ برائے ٹرانسپورٹیشن نے جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی سام سنگ کے گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹری کے آگ پکڑنے کے واقعات سامنے آنیکے بعد اس فون کیساتھ پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ امریکہ آنے اور امریکہ سے جانیوالے تمام مسافر ہفتہ کی شام سے سام سنگ کے گلیکسی نوٹ سیون فونز کو اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔ امریکہ کے فیڈریل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس سے قبل گلیکسی نوٹ سیون فونز کو مسافروں ک

ے سامان کیساتھ پیک کرنیکی مخالفت کی تھی۔ خیال رہے کہ سام سنگ نے گذشتہ ہفتے اپنے جدید ترین سمارٹ فون گلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرنیکا اعلان کیا تھا۔ سام سنگ نے یہ فیصلہ صارفین کیجانب سے ان شکایات کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ گلیکسی نوٹ سیون کا استعمال محفوظ نہیں کیونکہ اس فون کو آگ لگ جاتی ہے۔ امریکہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری اینتھونی فاکس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ پروازوں میں گلیکسی نوٹ سیون پر پابندی عائد کرنے سے کچھ مسافروں کو پریشانی ہو گی تاہم جہاز پر موجود تمام مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ اضافی قدم اس لئے اٹھا رہے ہیں کیونکہ پرواز میں آگ لگنے کا ایک بھی واقعہ مسافروں کو زخمی کرنیکے علاوہ انکی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ سام سنگ نے ستمبر میں تقریبا 25 لاکھ گلیکسی نوٹ سیون فونز چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری پھٹ جانیکی شکایات سامنے آنے کے بعد واپس منگوا لئے تھے۔ سام سنگ نے اپنے صارفین کو متبادل فون فراہم کئے تھے جو محفوظ قرار دیئے گئے تھے تاہم اب ان متبادل فونز کی بھی بیٹری پھٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات کے سامنے آنیکے بعد سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن مستقل طور پر بند کرنیکا اعلان کیا تھا۔