ہزاروں فٹ بلندی سے برہنہ حالت میں چھلانگ

2016 ,دسمبر 29



ماسکو (شفق ڈیسک) فحش فلموں کی بدنام زمانہ روسی اداکارہ اینجلینا ڈورو شینکووا کی زمین پر بے حیائی کے کاموں سے تسلی نہ ہوئی تو جہاز میں بیٹھ کر ہزاروں فٹ کی بلندی پر گئی اور بالکل برہنہ ہو کر زمین پر چھلانگ لگا دی،

اور ساتھ ہی برہنہ پیراشوٹ جمپنگ کرنیوالی دنیا کی پہلی خاتون کا شرمناک اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ رپورٹ کیمطابق 22 سالہ انجلینا نے یہ افسوسناک کارنامہ ماسکو میں سرانجام دیا۔ وہ جہاز میں بیٹھنے سے پہلے ہی مکمل طور پر برہنہ ہوگئی تھی اور اسی حالت میں پیراشوٹ پہن کر ایک ساتھی کی مدد سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی جبکہ اس مہم میں اس کیساتھ جمپ لگانے والا اس کا ساتھی بھی برہنہ تھا۔ بے لباس ہوکر ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والی انجلینا بحفاظت زمین پر اتری اور اترتے ہی کچھ انتہائی شرمناک حرکات بھی کیں۔ واضح رہے کہ انجلینا نے روس کی صف اول کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، لیکن اعلی تعلیم کے بعد کوئی شریفانہ کام کرنے کی بجائے فحش فلموں میں کام شروع کر دیا۔ اس اداکارہ کا کہنا ہے کہ برہنہ ہو کر آسمان سے چھلانگ لگانا اس کا واحد عزم نہیں تھا بلکہ وہ اسی حالت میں سمندر کی گہرائی تک جانے اور بلند پہاڑوں کو سر کرنے کا عزم بھی رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں