نیویارک (شفق ڈیسک) شوہروں کی کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بیویوں کو بہت اچھی لگتی ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بیویوں کی محبت ان کیلئے بڑھتی ہے۔ آئیے آپ کو ایسی باتوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں، یہ اس بات کی نشانی بھی ہے کہ آپکا شوہر آپ سے محبت بھی کرتا ہے۔ آخری نوالہ چھوڑنا اگر آپ کا شوہر کھانا کھاتے ہوئے آپ کیلئے آخری نوالہ چھوڑ دیتا ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور اس بات کا اظہار کھانا کھاتے ہوئے بھی کرتا ہے۔ کھانا کھاتے ہوئے انتظار کرنا اگر آپ کا شو
ہر کھانا کھانے سے قبل آپکا انتظار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ آپکے ساتھ کھانا کھائے تو یہ بھی اس کے پیار کی نشانی ہے۔ فون چارج کرنا آپ کو فون چارجنگ پر لگانا برا لگتا ہے لیکن آپ کا شوہر یہ کام کرتا ہے تو یہ بھی اس کی محبت کی ایک نشانی ہے۔ کیا وہ آپکے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے اگر آپ کا شوہر اپنے تمام کام چھوڑ کر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے ساتھ ہوتا ہے تو یہ محبت کی ایک علامت ہے۔ گھر کی صفائی اکثر مرد گھر کی صفائی اور دیگر کاموں میں کم ہی دلچسپی لیتے ہیں لیکن آپ کا ہمسفر صفائی کرواتا ہے تو اس کی محبت کی قدر کریں۔ بچے کا فیڈر بنانا زیادہ تر مرد بچوں کا فیڈر بنانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں لیکن اگر آپ کا شوہر فیڈر بنانے میں پیش پیش ہوتا ہے تو یہ بھی محبت کی ایک علامت ہے۔ آپ کے گانے بخوشی سنتا ہے خواتین کی موسیقی کی چوائس مردوں سے مختلف ہوتی ہے اور اگر آپ کا شوہر آپ کے گانے سن لیتا ہے تو یہ بھی محبت کی نشانی ہے۔ آپ کو آرام کرنے دیتا ہے اگر وہ اپنا کام خود کرتا ہے اور آپ کو تنگ نہیں کرتا تو اس میں بھی اس کا پیار جھلکتا ہے۔ لڑائی کے بعد صلح میں پہل اگر وہ لڑائی کرتا ہے اور خود ہی آپ کو منا لیتا ہے تو زیادہ نخرہ مت کریں کیونکہ ایسا شوہر قسمت والی خواتین کو ملتا ہے۔ آپ کے چینل دیکھ لیتا ہے مرد کبھی بھی ڈرامے دیکھ کر زیادہ خوش نہیں ہوتے اور سپورٹس اور نیوز دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کا ہمسفر آپ کے ڈرامے دیکھ کر ناراض نہیں ہوتا تو یہ بھی محبت کی مضبوط نشانی ہے۔