ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں سے محبت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 14:22 شام

نیو یارک (شفق) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کی مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کیمطابق بظاہر مسلمانوں سے نفرت کرنیوالے ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکردہ مسلمان رہنماؤں پر مشتمل ایک مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جوامریکی حکومت کیساتھ ملکر کام کریگی تاہم اس ضمن میں مسلمانوں کے خدشات دور کئے جائیں گے۔یہ ملک گیر تنظیم امریکا میں رہنے والے40لاکھ سے زائد مسلمانوں سے رابطے کریگی، اس سلسلے میں ساجد تارڑ کو ٹاسک دیا گیا ہے جو امریکا کی مختلف ریاستوں میں رہنے والے سرکردہ مسلمان

وں سے رابطے کر رہے ہیں اور انہیں اعتاد میں لے رہے ہیں۔وائٹ ہاوس میں حکومت ری پبلکن کی ہو یا ڈیموکریٹس کی، امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کو نظراندازکرنا مشکل ہے۔ امریکہ کے نئے صدر کی طرف سے مسلمانوں کو اعتماد میں لینے اور مشاورتی عمل میں شریک کرنے سے جہاں امریکہ کی سلامتی یقینی ہوگی، وہیں مسلمانوں میں پائے جانیوالے خدشات بھی دور ہوں گے اور وہ پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے اپنے ملک کی خدمت کرسکیں گے