ائرہوسٹسز کا بیہودہ لباس کھلبلی مچ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 12:44 شام

 

نیو یارک (شفق ڈیسک) اپنی ائرہوسٹسز کو انتہائی شرمناک لباس پہنانے والی ویت نام کی فضائی کمپنی ویٹ جیٹ(VietJet) نے دیگر ممالک میں بھی اپنا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر کے کھلبلی مچا دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کیمطابق ماضی میں ویٹ جیٹ کو دوران پرواز رقص کرنے کیلئے خوبصورت لڑکیاں بھرتی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا ہے۔ ویٹ جیٹ نے 2016ء کا ایک کیلنڈر جاری کیا ہے جس پر اپنی ان ائرہوسٹسز کی تصاویر شائع کی ہیں جنہوں نے انتہائی مختصر لباس پہن رکھا ہے۔ اب کمپنی سٹاک مار

کیٹ میں بھی اپنے شیئرز فروخت کیلئے پیش کرنے جا رہی ہے۔ ویٹ جیٹ انتہائی سستے کرایوں کی حامل فضائی کمپنی ہے اس کے علاوہ اس نے مسافروں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے خوبصورت ائرہوسٹسز بھرتی کر رکھی ہیں۔ جنہیں انتہائی مختصر لباس پہنایا جاتا ہے۔ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر تھی فونگ تھا (Thi Phuong Thao) کا کہنا ہے کہ تاحال کمپنی نے یہ طے نہیں کیا کہ اپنے کتنے شیئر سٹاک مارکیٹ میں فروخت کریگی لیکن یہ طے ہے کہ 30 فیصد سے زیادہ شیئرز فروخت کیلئے پیش کئے جائینگے۔ ہم ویٹ جیٹ کو عالمی ائرلائنز بنانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ہم ایمریٹس کو بطور مثال دیکھتے ہیں جو ایک چھوٹے سے ملک میں قائم ہوئی جسکی آبادی اتنی زیادہ نہیں تھی اور آج وہ عالمی فضائی کمپنی بن چکی ہے۔ ہم ویٹ جیٹ کو ایشیاء کی ایمریٹس بنانا چاہتے ہیں واضح رہے کہ رواں برس ویٹ جیٹ کو ویت نام کی سب سے بڑی فضائی کمپنی قرار دیا جا چکا ہے۔