عورت کی حمل کے دوران انتہائی شرمناک حرکت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 14:47 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) زندہ رہنے کیلئے پیسے کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن مغربی معاشرے میں دولت کو جس طرح اوڑھنا بچھونا بنا لیا گیا ہے اسے شرمناک کہے بغیر بھی چارہ نہیں۔ پیسے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کی ایک ایسی ہی افسوسناک مثال فلوریڈا شہر سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ لڑکی ہے۔ جس نے اپنا پیشاب بیچ کر رقم کمانا شروع کر دی ہے۔ ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن انٹرنیٹ پر پیسہ کمانے کے طریقے ڈھونڈ رہی تھی کہ اسے بہت ہی منفرد آئیڈیا مل گیا۔ یہ آئیڈیا حاملہ خواتین کیلئے تھا، کہ وہ اپنا پیشاب بیچ کر بھی رقم کما سکتی ہیں۔ چونکہ پیشاب کو حمل کے ٹیسٹ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا حاملہ خاتون کا پیشاب خرید کر کوئی بھی اس کا ٹیسٹ کروا کے حمل کی پازیٹو رپورٹ حاصل کرسکتا ہے۔ بیہودہ کام کرنے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے ویب سائٹ کریگز لسٹ پر اشتہار دیا تو خریدار اس سے رابطہ کرنے لگے۔ ان خریداروں میں عموماً وہ خواتین شامل ہوتی جو کسی وجہ سے خود کو حاملہ ظاہر کرنے کا ڈرامہ کرنا چاہتی ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ حاملہ لڑکی سے پیشاب خرید کر اسے اپنا پیشاب ظاہر کرتے ہوئے حمل کی رپورٹ حاصل کرلیتی ہیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اس کام سے اب روزانہ تقریباً 200 ڈالر (تقریباً 20 ہزار پاکستانی روپے) کما لیتی ہے۔ اسکے حمل کو چھ ماہ مکمل ہو چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران وہ خاصی بڑی رقم کما چکی ہے۔ بدقسمتی سے اسے بے شرمی کی لت بھی پڑ چکی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس بار حمل مکمل ہونے کے بعد جب دوبارہ حاملہ ہوگی تو پھر سے یہی کام کریگی۔