زندگی کی سب سے بڑی لاٹری

2016 ,دسمبر 6



نیویارک (شفق ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک خاتون ٹیکس فائل کرنے کیلئے الماری میں پڑے کاغذات کھنگال رہی تھی کہ ان میں سے اسے زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی۔ رپورٹ کیمطابق یوکاسٹا بوائیر نامی خاتون نے ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے ان کاغذات میں رکھ کر وہ بھول گئی تھی۔ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ گزشتہ سال اپریل میں اس ٹکٹ پر اس کی 4 لاکھ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 4 کروڑ 70 لاکھ روپے) کی لاٹری نکل آئی تھی۔ خاتون کی خوش قسمتی دیکھئے کہ لاٹری کے ٹکٹ کی مدت ختم ہونے میں صرف 2 ہفتے رہ گئے تھے کہ اسے ٹکٹ مل گیا۔ رپورٹ کیمطابق یوکاسٹا نے اپنے بھائی کو فون کر کے لاٹری کا ٹکٹ دیا اور چیک کرنیکو کہا کہ اس پر لاٹری نکلی ہے یا نہیں۔ جب اسکے بھائی نے اسے بتایا کہ لگ بھگ ایک سال پہلے اسکی لاٹری نکل چکی ہے تو اسکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا اور اس نے فوراً سے پیشتر انعامی رقم کیلئے حصول کیلئے کلیم داخل کر دیا۔ یوکاسٹا کا کہنا ہے کہ میں اس انعامی رقم سے اپنا قرض چکاؤں گی، میں اس وقت ایک کل وقتی اور ایک جزوقتی، دو نوکریاں کر رہی ہوں، ان میں سے ایک نوکری چھوڑ کر زیادہ سے زیادہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کیساتھ گزاروں گی۔

متعلقہ خبریں