بیٹے کا والدین پر تشدد وجہ جان کر حیران رہ جائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 19:44 شام

 

چین (شفق ڈیسک) چین کے ایک ناشکرے شخص نے چھوٹا فلیٹ دلانے پر اپنے والدین پر تشدد شروع کیا۔ یہ حادثہ شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگجیانگ کے صدر مقام ہاربن میں رئیل سٹیٹ کے ایک دفتر کے باہر پیش آیا۔ بوڑھے جوڑے نے بیٹے کو شادی کے تحفے میں جو مکان دیا وہ کافی چھوٹا تھا کہ اس پر اس شخص نے کئی بار اپنے والدین کے سر پر مارا اور اپنی ماں کو گلے سے پکڑ کر گھسیٹا۔ بوڑھے جوڑے نے جواب میں اس شخص کو کچھ نہیں کہا بس اپنے سر کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپا اور اسکے تشدد سے بچنے کی کوشش کرتے ر ہے۔