نئی فینٹسی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی نئی جھلکیاں جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 18:15 شام

یویارک (شفق ڈیسک) خوبصورت حسینہ اور خوفناک بھیڑئیے کی مشہور فیری ٹیل سے کون واقف نہیں ہوگا۔ اسی سلسلے میں والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ ہدایتکار بِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں۔ جنکی علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لیوک ایوان، ایوان میگریگر، ایما تھامسن، ایئن میکلین، ڈین سٹیون، جوش گیڈ اور کیون کلین شامل ہیں۔ ڈان ہان، ڈیوڈ ہوبر مین اور ٹوڈ لیبر مین کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑئیے کے محل میں جاتی ہے۔ جہاں اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ نہایت نرم دل ہے، تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے، جب خوبصورت لڑکی بدصورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ والٹ ڈزنی سٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت ڈرامہ، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم 17 مارچ 2017 کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔