نیویارک (شفق ڈیسک) مردانہ قوت میں اضافے کی گولی ویاگرا بے شمار سائیڈ ایفیکٹس کے باوجود گزشتہ 20 سال سے دنیا بھر میں عام استعمال کی جا رہی ہے۔ اب تک ہزاروں لوگ اس کے باعث اپنے گردوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اب سائنسدان اس کا ایک ایسا متبادل تیار کرنے جا رہے ہیں جونہ صرف ان مضراثرات سے پاک ہو گا بلکہ ویاگرا سے کئی گنا زیادہ طاقتور بھی ہو گا۔ ویاگرا کے برعکس یہ دوا کھانے کی نہیں بلکہ یہ جلد کے ذریعے جسم میں داخل کی جائے گی اور چند منٹ میں ہی اپنا اثر دکھانا شروع کر دے گی جو 10 گھنٹے
تک جسم میں موجود رہے گا، اس کے برعکس ویاگرا کا اثر کھانے کے 30 منٹ بعد شروع ہوتا ہے اور نسبتاً جلد ختم ہو جاتا ہے، جبکہ ہر تین میں سے ایک مرد پر ویاگرا کا کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔ اس نئی دوا کا نام ویاگرا پلاسٹر(Viagra Plaster) ہے۔ خریدار کو ایک ننھی سی پٹی دی جائے گی جسے وہ اپنے بازو یا پیٹ پر لگائے گا۔ اس پٹی کے ذریعے دوا اس کے جسم میں داخل ہو گی۔ اس طرح دوا ہضم ہونے سے پیدا ہونے والے سردرد، دردشقیقہ، بدہضمی اور پٹھوں کے درد جیسے مسائل سے بھی چھٹکارہ ملے گا جو ویاگرا کو کھانے سے پیش آتے ہیں۔رپورٹ کیمطابق ویاگرا کا یہ متبادل سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی اور مصر کی قاہرہ یونیورسٹی کے ماہرین مشترکہ طور پر تیار کر رہے ہیں، جنہوں نے اس کے ابتدائی تجربات چوہوں پر کئے، جو کامیاب رہے۔