سائنسدانوں کا ایڈز زیادہ ہونے کے متعلق اہم انکشافات
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 15, 2016 | 17:50 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ نشہ آور اشیا اور خصوصا کوکین انسان کے مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتی ہے اور اسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس نشہ کے عادی افراد میں ایڈز کا شکار ہونیکا خدشہ کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لہذا اگر آپ ایڈز سے بچنا چاہتے ہیں تو ہر قسم کی نشہ آور اشیائسے پرہیز کریں تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ محض تین دن کیلئے کوکین استعمال کرنیوالوں کے جسم میں مدافعتی خلیوں کا طرز عمل تبدیل ہو جاتا ہے۔ جسم کے مدافعتی نظام کے
CD4 T۔cells عموما ایڈز جیسے امراض کیخلاف مدافعت کا کام کرتے ہیں لیکن کوکین کا نشہ کرنیوالوں میں دیگر مسائل کے علاوہ یہ خلیات بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں، ان میں انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے، اور یوں ایڈز کیخلاف مدافعت انتہائی کمزور ہونیکے بعد اس بیماری کا خدشہ کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔ اس سے پہلے ایک تحقیق میں سائنسدان ڈاکٹر وٹاکیس یہ دعوی کر چکے ہیں کہ کوکین کے استعمال سے جسم میں CD4 T۔cells کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یوں ان میں انفیکشن کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہ اہم تحقیق آن لائن سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع کی گئی ہے۔